ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کے زیراہتمام مہینہ بھر پستان کینسر بیداری مہم : خواتین غفلت نہ برتیں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں: اے سی ممتا دیوی

بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کے زیراہتمام مہینہ بھر پستان کینسر بیداری مہم : خواتین غفلت نہ برتیں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں: اے سی ممتا دیوی

Mon, 18 Oct 2021 19:54:27    S.O. News Service

بھٹکل:18؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ضلع صحت عامہ، محکمہ خاندانی فلاح بہبودی اور سرکاری اسپتال بھٹکل کے اشتراک سے  پستان کینسر بیداری مہم کا  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے افتتاح کیا۔

 بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ممتا دیو ی نے کہاکہ ہر سال محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ماہ اکتوبر میں پستان کینسر بیداری مہم منائی جاتی ہے۔ پستان کینسر خطرناک ہونے سے پہلے ہی وقت پر علاج کرانے کی صلاح دیتے ہوئے انہوں  نے کہاکہ ہماری عام صحت جانچ میں یہ بھی ایک اہم جانچ ہے، پستان بھی جسم کا ایک حصہ ہے اس تعلق سے جو بھی مسئلہ ہوتاہے وہ ہم کسی سے شئیر کرنےمیں پس و پیش نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے رجوع ہوکر صحیح علاج کرلینے کریں۔انہوں نے تعلقہ سرکاری اسپتال کی جانب سے منائی جارہی بیداری مہم کا پیغام  ہر عورت اور لڑکیوں تک پہنچے اور جس کسی کو بھی مسئلہ ہو تو فوری طورپر سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں سےملاقات کرتےہوئے صلاح لینے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر شمس نور نے پروگرام میں شریک خواتین کو پستانوں اور اس کے کینسر کے متعلق  جانکاری دیتےہوئے بیداری پیدا کرنےکی کوشش کی اور شریک خواتین سے اپیل کی کہ وہ جب کبھی اس طرح کی بیماری کاشبہ ہوتو شرم نہ کریں بلکہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

افتتاحی تقریب کے بعد تعلقہ سرکاری اسپتال سے عوام الناس میں بیداری پید ا کرنےکےلئے بیداری جاتھا نکالا گیا ، جاتھا  سنتے مارکیٹ، پنچایت روڈ اور شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے تعلقہ اسپتال پہنچ کر اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا، شہری پولس تھانہ پی ایس آئی سُما بی ، دیہی پولس تھانہ پی ایس آئی رتنا کوری ، سی ڈی پی اؤ سوشیلا موگیر، آشا کارکنان ، آنگن واڑی کے اساتذہ سمیت خاتون عملہ موجود تھا۔


Share: